سینیٹ الیکشن کیلئے جے یو آئی نے پیپلز پارٹی سے سے اتحاد کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)سینیٹ الیکشن کے لیے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے اتحاد کرلیا۔

اسلام آباد میں جے یو آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوہئے پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سینیٹ الیکشن بلوچستان میں پیپلزپارٹی جے یو آئی کی حمایت کرے گی۔

جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سیاسی حوالے سے بہترپیشرفت ہوئی ہے، ہماری کوشش ہوگی سینیٹ الیکشن میں گیلانی صاحب کا ساتھ دیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی ہم جمعیت علمائے اسلام کو ویلکم کرتے ہیں۔اس موقع پر نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی جے یو آئی کو سپورٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی سرگرمیوں سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے صدر اور وزریراعظم کے الیکشن کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے