دورن احتجاج فائرنگ کیس،پشاور ہائیکورٹ نے محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دیدی

پشاور (ڈیلی گرین گوادر)پشاور ہائی کورٹ نے دورنِ احتجاج فائرنگ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ میں محسن داوڑ کی درخواستِ ضمانت پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار شاہ نے سماعت کی۔محسن داوڑ کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے انہیں 21 مارچ تک ضمانت دے دی۔

یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا تھا، احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ محسن داوڑ زخمی ہوگئے تھے۔عام انتخابات میں محسن داوڑ قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 40 پر امیدوار تھے، جس کے نتائج احتجاج سے کچھ دیر بعد ہی جاری کردیے گئے تھے۔

نتائج میں تاخیر پر مشتعل افراد نے سیکیورٹی ادارے کے کیمپ کے باہر ہنگامہ کیا تھا، اس دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ محسن داوڑ زخمی ہوگئے تھے۔پولیس اور مظاہرین نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کیا تھا، محسن داوڑ و دیگر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے