کوئٹہ شہر میں غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا اور تمام انتظامیہ آفیسران اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی شروع کریں اگر متعلقہ آفیسران نا کام ہوئے تو متعلقہ آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کوئٹہ شہر میں غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ناگہانی حادثہ پیدا ہوسکتا ہے جس کے خلاف جلد آپریشن شروع کیا جائے گا اور تمام غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فوری طور پر اس کو ختم کیا جائے اگر ایسا نا کیا گیا تو ضلعی انتظامیہ اس کے خلاف بھرپور کارروائی کرینگے۔تمام اسسٹنٹ کمشنران میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انکرچمنٹ اور پولس اپنے اپنے علاقوں میں اس کے خلاف کارروائی کریں۔اگر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو متعلقہ آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے