ملک ادھار پر چل رہاہے،قرض لینا مجبوری ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے انکشاف کیاہے کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے 700 ارب روپے کی ضرورت ہے ۔ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک ادھار پر چل رہاہے ، پاکستان کی معشیت کھوکھلی ہوچکی ہے، بانی پی ٹی آئی نے چار سالوں میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے ، اب معیشت کو نئے سرے سے کھڑا کرنا ہوگا، قرضوں کی ادائیگی کے لیے سات سو ارب روپے درکار ہیں، ہم قرضہ لینے کے لیے مجبور ہیں پورا ملک ادھار پر چل رہا ہے ،دانشمندی نہیں کہ قرض پہ قرض لیے جائیں، دو سال لگ جائیں گے ہم اپنے پاؤں پہ کھڑے ہونگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے