سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

ریاض(ڈیلی گرین گوادر) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل پہلا روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی۔ مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل بروز پیر 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری ہوگا۔حرمین شریفین میں نماز تراویح آج عشا کی نماز کے بعد پڑھائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے