مجھے کسی بھی وقت کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے،شیر افضل مروت کا دعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے الزام لگایا ہے کہ مجھے کسی بھی وقت کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی ایک سیاسی شخصیت نے بھارتی شہری جندال کے ذریعے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ میرے قتل کیلئے دبئی میں اجرتی قاتلوں کو ایک لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کردی گئی ہے۔