آصف علی زرداری بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میڈیا سے بات چیت ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے. بلوچستان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے مدمقابل امیدوار کو کوئی ووٹ نہیں ملے گا. جمعیت علماء اسلام سے رابطے میں ہیں امید کرتے ہیں وہ اپنا ووٹ دیں گے. ہمارے صوبے کی اپنی روایات ہیں اسی بناء پر جے یو آئی کے دوستوں کے پاس بھی گئے ہیں.آصف علی زرداری کی بلوچستان کے لئے اٹھارویں ترمیم اور آغاز حقوق بلوچستان پیکج تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے