سنی،دو گروہوں میں مسلح تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بولان(ڈیلی گر ین گوادر)سنی میں دو گروہوں میں مسلح تصادم فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ضلع کچھی کی تحصیل سنی میں دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوا جسکی لاش کو مقامی لیویز نے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مہراللہ عرف بیلی قوم شیریزی جتوئی کے نام سے ہوئی سول ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے