بلوچستان اسمبلی میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے آج پو لنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان اسمبلی کے 62ارکان آج صدر مملکت کے انتخاب کے لئے اپنے ووٹ کااستعمال کر سکیں گے، صدر مملکت کے انتخاب کے لئے چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ کو پریزائیڈ نگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ بلو چستان اسمبلی میں آج صدارتی انتخابات کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اسمبلی اراکا ن کو ووٹ ڈالنے کے لئے شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا جبکہ اسمبلی میں اعلیٰ افسران کے علا وہ غیر ضروری افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب رولز مجریہ 1988 کے رول 15 کے تحت صدارتی انتخاب کے امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کر سکتے ہیں جو کہ پولنگ کے عمل اور گنتی کے عمل کا مشاہدہ کریگا اور اس ضمن میں امیدوار متعلقہ پریذائیڈنگ افسر کو تحریری طور پر مطلع کریگا۔چیف الیکشن کمشنر، ریٹرننگ افسر برائے صدارتی انتخاب نے صدارتی انتخاب رولز 32 کے تحت ہدایات جاری کی ہیں کہ صدارتی انتخاب -2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران پولنگ ایجنٹ کی نامزدگی کے وقت اس بات کو مدِ نظر رکھیں گے کہ پولنگ ایجنٹ متعلقہ ایوان یا اسمبلی کا ممبر ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے