گرینڈالائنس بنا کر تحریک چلائیں گے،اسد قیصر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب آپ نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے تو کیسی مفاہمت؟ یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہم کبھی مایوس نہیں ہوں گے،اتحادی حکومت کیخلاف ہم گرینڈالائنس بنا کر تحریک چلائیں گے،یہ کہتے ہیں مفاہمت کی بات کریں،میں یہ پوچھتا ہوں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ، تو یہ کس قسم کی مفاہمت کی بات کر رہے ہیں؟۔انکا کہنا تھا کہ یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا ہے ، ہم جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیوں سے رابطے کریں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔ میرا شہباز شریف سے سوال ہے کہ آپ کا رول آف لاءکہاں پر ہے ؟۔انکا کہنا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن کو اپنے قائد سے ملنے سے روکا جا رہا ہے ، جہاں قانون کی بالادستی نا ہو وہ ملک نہیں چل سکتا ،ہمارے جو لوگ فارم 45 کے مطابق جیتے ہیں ان کو پارلیمانی پارٹی میں بلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے