حکومت ڈی جی پی آر کے انفارمیشن سیل کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہے،مطلوب طاہر راجہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقت اور چیف منسٹر میڈیا سیل کے فوکل پرسن مطلوب طاہر راجہ نے ڈی جی پی آر بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انفارمیشن سیل اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سیل کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز. بلوچستان محمد نور کھیتران نے انفارمیشن الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سیل، ڈیجیٹل میڈیا پر حکومتی اقدامات کی تشہیر اور آئندہ کے اقدامات کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈی جی پی آر نے چینی سفارتخانے کی معاونت سے جدید ترین ڈیجیٹل لیب کے قیام، سوشل میڈیا پر معلومات کی ترسیل اور تعلقات عامہ میں جدید ٹیکنالوجی کو روشناس کرانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی میڈیا سیل کے فوکل پرسن مطلوب طاہر راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے آج کے تیز رفتار مواصلاتی منظر نامے میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مدبرانہ قیادت میں موجودہ حکومت نہ صرف ڈی جی پی آر کے انفارمیشن سیل کو مضبوط بنانے بلکہ اس کے ہیومن ریسورس کو جدید آلات اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے