جامعہ بلوچستان میں شجر کاری مہم کا آغاز

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان میں شجر کاری2024 مہم کے تحت جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر زینب نے پودا لگا کر باقاعدہ طور پر شجر کاری کا آغاز کیااس موقع پر جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم ترین، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریڑرار جیند خان جمالدینی، ڈاکٹر غلام رسول ماہر نفسیات، ڈی جی ایڈمن ولی الرحمان اور دیگر افیسران بھی موجود تھے۔اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ ہر برس بڑی تعداد میں شجر کاری مہم کے تحت بڑے پیمانے پودے اور درخت لگائے جاتے ہیں اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ ماحول کو صاف شفاف اور خوبصورت بنانے کے لئے پودوں کی پیداوار اور نشوونما انتہائی اہمیت کی حامل ہے موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم میں حصہ لے کر پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ جامعہ بلوچستان ایک قدیمی، علمی درسگاہ ہونے کیساتھ اپنے سرسبزی اور درختوں کیپر فضاء ماحول کوآلودگی سے صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے