بیلہ،نوجوان کلہاڑیوں کے وار سے قتل،لاش کھیتوں میں پھینک کر ملزمان فرار

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بیلہ میں لرزہ خیز قتل کی واردات، بیلہ کے نواحی علاقے میں نوجوان کو کلہاڑیوں کے وار کر قتل کردیا، اور لاش کھیتوں میں پھینک دی،قاتل فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق بیلہ کے نواحی گاؤں بھگیاڑی میں نامعلوم قاتلوں نے نوجوان غلام نبی رونجھو ولد سیٹھ محمد علی رونجھو سکنہ بھگیاڑی بیلہ میں کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہں ہوسکی۔پولیس باریک بینی اور ہر زاویہ سے تفتیش کر رہی ہے۔اور جلدقاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے