آئندہ پی ایس ڈی پی عوامی ضروریات کے مطابق تشکیل دی جائے گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کا جائزہ اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں پی اینڈ ڈی اور محکمہ خزانہ کے حکام کی جانب سے جاری و مجوزہ وفاقی و صوبائی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام اور فارن فنڈڈ پروجیکٹس کی پیش رفت سے متعلق وزیر اعلٰی بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے 2022 کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بحالی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 400 ملین ڈالر کا یہ منصوبہ کچھ تیکنیکی امور کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا پروجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی اور منٹس میں تاخیر کے باعث التواء کا شکار رہا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے 2022 کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بحالی منصوبوں کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بحالی منصوبوں پر دس روز میں کام شروع کرنے اور فارن فنڈڈ پروجیکٹ میں تاخیر کے مرتکب صوبائی افسران کو معطل کرکے انکوائری کی ہدایت کی وزیر اعلٰی بلوچستان نے ورلڈ بنک کی معاونت سے بحالی منصوبے کے تحت متاثرہ اضلاع میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی پسند نا پسند کے بجائے عوامی ضروریات کے مطابق تشکیل دی جائے گی اور دستیاب وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلٰی بلوچستان نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام پروجیکٹ ڈائریکٹرز ڈویڑن اور ضلعی افسران اپنی جائے تعیناتیوں پروجود رہ کر اپنے سرکاری امور کی انجام دہی اور نگرانی کو یقینی بنائیں تمام ڈویڑن اور اضلاع کا اچانک دورہ کروں گا اگر کوئی بھی افسر اپنے اسٹیشن سے غیر حاضر پایا گیا تو اسے موقع پر معطل کرکے انکوائری کی جائے گی وزیر اعلٰی بلوچستان نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ صوبے کے تمام اضلاع کی پروفائل اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صحت و تعلیم کے اداروں ذرائع مواصلات سمیت تمام انفرا اسٹریکچر کی میپنگ کی جائے تاکہ اس کی روشنی میں بنیادی سہولیات اور ترقیاتی عمل کی منصوبہ بندی کو مزید بہتر طور پر مرتب کیا جاسکے اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی، میر شعیب احمد نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری راشد رزاق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری پلاننگ لعل جان جعفر، سیکرٹری خزانہ بابر خان نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے