گوادر میں مختلف امراض کا پھیلاؤکی خبر میں کوئی صداقت نہیں،سیکرٹری صحت بلوچستان
تربت(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ خان کاکڑ نے دورہ گوادر کے بعد چھ مارچ کو ٹیچنگ اسپتال تربت کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے جائزہ لیکر انہیں مسائل و کارکردگی سے آگاہ کیا گیا اس دوران انہوں نے ٹیچنگ اسپتال تربت کے مختلف شعبوں سی ٹی اسکین، آکسیجن پلانٹ، سولر سسٹم، برن یونٹ کا افتتاح کیا۔ دورہ کے موقع پر صوبائی سیکرٹری ہیلتھ عبداللہ کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے حوالے سے جو افواہیں چل رہی ہیں کہ وہاں مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں وہاں اس طرح کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ البتر گیسٹرو کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو صورتحال کنٹرول میں ہے۔ بارش کا بانی کا مسلسل ٹھہرا کی وجہ سے ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہوسکتا ہے لیکن میں نے خود گوادر کا دورہ کیا ہے اقدامات اٹھائے گئے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائیگا سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا ٹیچنگ ہسپتال تربت، مکران میڈیکل کالج اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت کو ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت، پرنسپل مکران میڈیکل کالج اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تربت ڈاکٹر ابابکر بلوچ نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں سی ٹی اسکین، ایم آر آی آکسیجن پلانٹ، سولر سسٹم اور برن یونٹ کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری صحت نے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں پیڈز ڈپارٹمنٹ، گانی ڈپارٹمنٹ، ڈایلسسز یونٹ، شعبہ حادثات اور دیگر شعبہ جات کا معانہ کیا۔ سیکرٹری صحت نے پرنسپل مکران میڈیکل کالج، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت اور طبی عملہ کی کارکردگی کو سراہا طبی عملے کی محنت اور لگن سے تربت کے عملے کو صحت کی بہتر سہولیات مل رہی ہیں۔ سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کانفرنس ہال اور پی ڈی ایس آر یو کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری صحت نے ویکسینیشن، بی ایچ یوز اور آر ایچ سی میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنانے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تربت ڈاکٹر ابابگر بلوچ کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آی اور ڈی ایچ او کو تمام آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز میں ای پی آی سینٹرز، ایم سی ایچ کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔محکمہ صحت بلوچستان میں جوبداہی اور مانیٹرنگ کے عمل کو موثر بنا رہے ہیں۔ عام آدمی کی صحت کی بہتری کے لیے دستیاب وسال میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے تمام طبی عملے، انتظامی افسران کو بنیادی سطح سے لے کر اعلی سطح تک عوام کو صحت کی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری صحت بلوچستان یاسر دشتی، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ، ایم ایس ڈاکٹر خالد بلوچ، پی پی ایچ آئی کیچ کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر منیر احمد بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مکران ڈاکٹر فاروق بلوچ، مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر افضل خالق، وائس پرنسپل ڈاکٹر وحید بلیدی، نرسنگ کالج کی پرنسپل مہرالنسا بلوچ، بے نظیر انکم سپورٹ نشوونما پروگرام کیچ کے کوآرڈینیٹر الطاف ساجد اور دیگر موجود تھے۔