سی پیک کے نام پر بننے والی میگا پروجیکٹس کی وجہ سے گوادر میں تباہی مچ گئی ہے،بالاچ قادر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)بلو چ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئر مین بالاچ قادر بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر میں حالیہ سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والی تباہی کو حکومت کی غیر سنجیدگی کا نتیجہ قراردیدیا گوادر میگا پروجیکٹ کے ذریعے لوگوں کا معاشی وسیاسی استحصال کیا گیا مقامی آبادی کو دانستہ طور پر تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے سی پیک کے نام پر بننے والی میگا پروجیکٹس کی وجہ سے گوادر میں تباہی مچ گئی ہے شہر کی انفرا اسٹرکچر کو چیڑ کر مختلف پروجیکٹ بنائے گئے ہیں جس سے مقامی آبادی کو قدرتی آفات کا سامنا ہے گوادر میں جاری حکومتی امداد صرف فوٹو سیشن تک موجود ہے عملی طور پر کوئی بھی کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود لوگوں کے گھروں میں پانی موجود ہے جو حکومتی دعوؤں کی نفید ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ بی ایس او کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے بی ایس او کے چیئر مین بالاچ بلوچ قادر کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق کیاگیا ہے کہ درحقیقت یہ تمام شدت پسندانہ نظریات ایک رد عمل ہے بیسویں صدی کے آخر میں قوم پرستی کے پیچھے دھکیل کر دنیا گوبلائزیشن کی جانب بڑھ گئی ہے تمام دنیا ایک گلوبل ویلج بن گئی ہے،مختلف اقوام اور ثقافتیں اچانک ایک دوسرے کے اندر پیوست ہونے لگے ہیں اس گلوبلائزیشن کے نتیجے میں قومیں دنیاوی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی رد عمل اپنی شناخت کو مٹنے کے خطرے میں پڑھ گئے ہیں لہٰذ ا موجودہ عالمی روش حقیقتاً قوم پرستی کا اعلان ہیں جس میں قومیں اپنی شناخت طور طریقہ زندگی بچانے کی خاطر اس طرح کے خیالات آمنے سامنے ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک خوش حال عالمی ماحول کیلئے قومیتوں کو قریبی تعلقات کو رکھتے ہوئے اپنی شناخت برقرار رکھنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر گلوبلائزیشن کے اثرات پوری دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں اس دنیا میں قوم پرستی وہ واحد نظریہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر دنیا میں سکون اور ترقی آسکتی ہے اجلاس میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو درپیش معاشی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے اراکین نے تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے معاشی طور پر تباہ ہوچکے ہیں فنڈز کی عدم فراہمی اور انتظامی بے ضابطیوں کا خمیازہ بلو چستان کے غریب طالبعلم بھگت رہے ہیں اگر بلوچستان کے جامعات کیلئے موثر پالیسی نہیں بنائی گئی تو آئندہ چند سالوں میں بہت سے ادارے بند ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ تنظیمی بیانیے کوفروغ دینے کیلئے پمپلیٹ چھاپنے کے عمل کو تیز کیا جائے گا کوہلو میں مست توکلی لیٹریری فیسٹول شال اور کراچی میں سیمینار اور اسپورٹس فیسٹول تربت میں،مکران لیٹریری فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا ڈسٹرکٹ کوٹہ کی بحالی کیلئے بھر پور تحریک چلائی جائے گی اجلاس میں معطل اراکین ابرار بلوچ،رفیق بلوچ،دینار بلوچ،سدیس بلوچ،شجاع بلوچ اور اشفاق کی معافی نامہ قبول کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کیا گیا انہوں نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کے رکن ناصر بلوچ کو اکثریتی رائے سے مرکزی کمیٹی سے فارغ کیا گیا اور مرکزی کمیٹی کے دو خالی نشستوں پر عادل بلوچ اور ناصر زہری کو مرکزی کمیٹی کے کارکن منتخب کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے