درخت لگانا اور اسکی حفاظت کرنا صدقہ جاریہ ہے،کمشنر سبی ڈویژن
سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ درخت لگانا اور اسکی حفاظت کرنا صدقہ جاریہ ہے درخت ماحول کو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھتے ہے بلکہ گرمی سے نجات کا اھم اور قدرتی ذریعہ بھی ہیں موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجرکاری ایک اھم قومی فریضہ اور ضرورت بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم، کنزویٹر جنگلات زاہد خان رند، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عبدالسلام بنگلزئی بھی موجود تھے کمشنر سبی نے کہا کہ صرف پودے لگانا شجرکاری نہیں بلکہ ان کی نشوونما کرکے تناور درخت بنانا ہی اصل مقصد ہے، عوام،سرکاری افسران اور سول سوسائٹی ملکر شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیکر شہر سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں، انھوں نے کہا کہ ماحول کو صحت مند بنانے میں درخت اہم ستون ہیں،سرسبز و شاداب شجرکاری مہم میں آفیسران اور ملازمین ہریالی اورتازگی کی فضاء کو پروان چڑھانے کے لیے پودے ضرور لگائیں انہوں نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہیں بلکہ درخت انسان کی زندگی میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لیے ماحولیاتی آلودگی ختم اور ماحول کو صاف ستھرا،خوشگوار بنانے اور آکسیجن کی فراہمی کا ایک قدرتی ذریعہ ہے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم، کنزرویٹر فاریسٹ زاہد خان، پی ایس ٹو کمشنر زیشان احمد و دیگر نے بھی شجر کاری مہم کے حوالے سے پودے لگائے آخر میں کنزرویٹر فاریسٹ زاہد خان نے کمشنر سبی اور ڈپٹی کمشنر سبی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیے۔