اتحادی جماعتوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،میرسرفراز احمد بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر طارق خان مگسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے صوبے کی ترقی اور عام آدمی کی بہبود ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں گورننس کی بہتری سے عوام کو نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے