محمود خان اچکزئی کے گھر پولیس کا چھاپہ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محمود خان اچکزئی کے گھر پولیس کا چھاپہ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا آج بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پارٹی سربراہ اور صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر پولیس کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کر دیا۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا، کسی مجسٹریٹ کے بغیر مارے گئے اس چھاپے میں چادر و چاردیواری کی پامالی کی گئی۔

عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پولیس نے پارٹی سربراہ کے ایک ذاتی محافظ کو گرفتار بھی کیا جس کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں حالیہ انتخابات میں دھاندلی اور اسکے ذمہ دار افراد کیخلاف حقائق بیان کرنے پر محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے پارٹی سربراہ کے گھر چھاپے کیخلاف آج سہ پہر 3 بجے احتجاجی مظاہرے کیا گیا ہے۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کاروائیوں سے پارٹی اور قیادت کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

صدارتی امیدوار، پشتونخوا ملي عوامي پارٹی کے چئیرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی کے گھر پر ناروا چھاپے کے خلاف ضلع لورالائی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے مرکزی سیکرٹری عبدالجبار خان اتمانخيل،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری دوست محمد لونئ، ضلع سیکرٹری صفدرميختروال،ضلع سنير معاون سیکرٹری سردار جعفر خان اتمانخيل ،تحصيل سیکرٹری سردار عنايت اللہ خان اتمانخيل، ضلع ايګزيکټيو چوہدری عدنان، سید نصیب اللہ شاہ خطاب کیا
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سبی کی جانب سے پشتونخوا میپ کے محبوب چیرمین کے گھر پر گزشتہ رات ہونے والے محاصرے اور محترم مشر محمود خان اچکزئی کے محافظوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ ہوا احتجاجی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے ساقی چوک پر اختتام پذیر ہوئی اور احتجاجی ریلی سے پشتونخوا میپ ضلع سیکریٹری سید نور احمد شاہ خجک۔سینیر معاون سیکریٹری ملک فقیر محمد مرغزانی۔ ضلع ایگزیکٹو ملک سرور خان مرغزانی ۔ڈاکٹر جلال خان خجک ۔ایڈووکیٹ آفتاب خان مرغزانی۔کاکا داد محمد مرغزانی۔سیف اللہ خان باروزی ۔محمد سرور مرغزانی نے خطاب کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے