سابق انڈر 19 فٹبال کھلاڑی فرحان خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

صوابی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کے سابق انڈر 19 فٹبال کھلاڑی فرحان خان ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔نوجوان فٹبالر صوابی میں موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور جان لیوا زخموں کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

فرحان خان قومی سطح پر پی اے ایف کی نمائندگی کرتے تھے ، فرحان خان اے ایف سی انڈر 19 فٹبال چیمپین شپ 2019 کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی تھے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نار ملائز یشن کمیٹی کے ذمے داران، سابق قومی کپتان عیسی خان اور دیگر نے فرحان خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے