وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے پر اے این پی،جماعت اسلامی، حق دو تحریک کے مشکور ہیں،میر لیاقت لہڑی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ” میر لیاقت لہڑی نے میر سرفراز بگٹی کو بلامقابلہ وزیراعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکبا ددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام، ترقی و خوشحالی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں گے۔ میر سرفراز بگٹی اعلی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت انسان ہیں اور وہ بلوچستان کی عوام کے مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ لہذا سرفراز بگٹی بلوچستان کی پسماندگی، عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی،صوبے سے بے روزگاری اوربد امنی کو دور کرتے ہوئے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے،سرفراز بگٹی کا وزیر اعلی بلوچستان بننا یقینا صوبے کیلئے نیک شگون ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انھوں نے وزیر اعلی کا ووٹ دینے پر اے،این،پی، جماعت اسلامی،حق دو تحریک کا شکریہ بھی ادا کیا۔