سرفراز بگٹی کے علا وہ کسی امید وار کے کاغذات نامزد گی وصول نہیں ہوئے ہیں،کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلو چستان کیلئے صرف پیپلز پارٹی کے میرسرفراز بگٹی نے کاغذات نامزد گی جمع کروائیے ہیں، میرسرفراز بگٹی کے وزیراعلی کیلئے 4فارم جمع کرائے گئے ہیں تمام کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو نے کے بعد میرسرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ بلو چستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ، رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کر دگیلو، سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو بھی موجود تھے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلو چستان کیلئے پیپلز پارٹی کے میرسرفراز بگٹی کے علا وہ کسی امید وار کے کاغذات نامزد گی وصول نہیں ہوئے ہیں لہٰذا تمام کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر نے کے بعد درست قرار پائے ہیں جس کے بعد میر سرفراز بگٹی بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بلو چستان منتخب ہوئے ہیں۔