سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب،کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی کے علاوہ کسی نے وزیراعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کروائے، کاغذات جمع کروانے کا وقت شام 5 بجے تک تھا۔

سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد کہا کہ خواہش ہے کہ ہتھیار اٹھانے والے مین سٹریم کا حصہ بنیں، ، پیپلز پارٹی بات چیت پر یقین رکھتی ہے، بلوچستان میں گورننس بہتر اتحادیوں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، ڈھالہ سالہ فارمولے کا مرکزی قیادت ہی بہتر بتا سکتی ہے۔

کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کیلئے آنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ کرپشن کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام سب سے بڑا چیلنج ہوگا، دوستوں اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر کام کریں گے، تمام اتحادیوں اور پارٹی قیادت کا اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے