سرفرازاحمد بگٹی کی مولانا عبدالواسع سے ملاقات، صوبے کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) نامزد وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات، صوبے کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو نامزد وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے انکی رہائش گاہ ملاقات کی، ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمٰن کھیتران، میرعاصم کرد گیلو، حاجی علی مدد جتک، شعیب نوشیروانی آغا شکیل درانی،محمد یونس زہری، زابد ریکی، اصغر ترین بھی موجود تھے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی بہبود کے لئے ملکر کام کریں گے صوبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے