گیس بلزنے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا، بی این پی ہزارہ ٹاؤن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ہزارہ ٹان کے رہنما کاشف حیدری نے کہا ہے کہ گیس بلز نے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا، گیس کمپنی کے میٹر ریڈر سارا سال میٹر کی ریڈینگ نہیں کرتے، اور سردیوں میں 800 سے 1000 یونٹ بھیج دیتے جوکہ ہزاروں اور لاکھوں کا بل بنتا ہے، بلوچستان ہائی کورٹ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مظالم کا نوٹس لے، یہ بات انہوں نے گزشتہ اپنے دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گیس کے بلز آسمان سے باتیں کررہی ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی کے کیخلاف سراپا احتجاج، عوام کو کوئی سننے والا نہیں، گیس بلز میں اضافے کے باوجود گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے سے قاصر ہے، انہوں نے کہا کہ گیس بلز پریشر کے ساتھ آرہے جبکہ گیس کا کوئی پتہ نہیں، انہوں نے کہا کہ گیس پریشر اور گیس بلز کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے گھمبیر ہوتا جارہا ہے، گیس کمپنی کے میٹر ریڈر پورا سال میٹر کی ریڈینگ نہیں کرتے جبکہ سردیوں میں سارا بل ایک ساتھ 8 سو سے 1 ہزار بھیج دیا جاتا ہے جو کہ ہزاروں اور لاکھوں کا بل بنتا ہے جو کہ بدترین طلم ہے، مہنگائی پہلے ہی آسمان سے باتیں کررہی ہے اس کے اوپر گیس کمپنی کے مظالم ناقابل برداشت ہے،مزید انہو ں نے کہاکہ گیس کمپنی کے مظالم کیخلاف کوئٹہ کے شہری سراپا احتجاج ہے مگر نا اہل گیس کمپنی کے انتظامیہ کے کانوں پر جو تک نہیں رینگ رہی، انہوں نے کہا کہ شہر کے عوام سراپا احتجاج ہے بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہے کہ گیس کمپنی کے مظالم کو نوٹس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے