گوادر کے تمام سرکاری و غیرسرکاری وسائل کو فوری طور استعمال میں لاتے ہوئے عوام کو امداد فراہم کی جائے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر پہنچتے ہی واجہ حسین واڈیلہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین میار جان نوری کی موجودگی میں ضلع گوادر میں امدادی کو کاموں کو تیز کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر گوادر، جی ڈی اے چیف انجنیئر،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، ایکسیئن ایریگیشن، ایکسیئن روڈ اینڈ بلڈنگ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر، ایکسیئن پبلک ہیلتھ، چیف میونسپل افسر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اجلاس میں واضح طور پر کہا کہ مجھے ٹیکنیکل ایشوز نہ بتائیں بلکہ ضلع گوادر کے تمام سرکاری و غیرسرکاری وسائل کو فوری طور استعمال میں لاتے ہوئے عوام کو ہنگامی امداد فراہم کی جائے گوادر، سربندن، پشکان اور جیونی کے علاقوں میں نکاسی آب کو موثر طریقے سے انجام دیا جائے اجلاس میں واضح طور پر کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اداروں کے سربراہ فیلڈ میں موجود رہیں۔