وزیر اعلیٰ بلو چستان کے انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان، وزیر اعلیٰ کا انتخابات ہفتہ کوکیاجائیگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان کے انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیاگیا، وزیر اعلیٰ کا انتخابات ہفتہ کوکیاجائیگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر عبد الخالق اچکزئی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کے انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کے لئے کاغذات نامزدگی بروز جمعہ شام 5 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں کاغذات کی جانچ پڑتال بروز جمعہ شام 6 ہو گی جبکہ نئے قائد ایوان کے لئے ووٹ کا عمل 2 مارچ بروز ہفتہ صبح 11 بجے ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے