واسا ملازمین کے تنخواہوں کی فائل نہ بھیجنا افسوسناک ہے،واسا ایمپلائز یونین

کوئٹہ(یو این اے)واسا ایمپلائز یونین (سی۔ بی۔ اے) کے مرکزی صدر حاجی بشیر احمد رند، سینئر نائب صدر خیر اللہ مری، جنرل سیکرٹری عارف خان نیچاری، نائب صدر اول سعد اللہ کا کڑ، نائب صدر دو ئم محمد عارف بڑیچ، سینئر جوانٹ سیکرٹری میر احمد شاہ، فنانس سیکرٹری ہمایوں بختیار، حاجی شاہ ولی، علی احمد لانگو ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ماہ فروری کے تنخواہ کی فائل سیکرٹری (پی ایچ ای) کے ٹیبل پر گزشتہ 15 دنوں سے رکھا ہوا جس کو اپرول کے لیئے فنانس ڈیپارٹمنٹ بھیجنا تھا جو کہ تاحال یہ فائل سیکرٹری(پی ایچ ای) نے اپنے پاس رکھ کر التوا کا شکار کرکے واسا کے ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ واسا ملازمین کو ہمیشہ تنخواؤں کے ادائیگی کے لیئے نصف مہینہ انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ ملازمین دن رات محنت کرکے کوئٹہ کی عوام کو بلا تعطل پانی کی سپلائی کر رہے ہیں ملازمین کو ہفتہ اتوار اور عام تعطیل کے دنوں میں اوور ٹائم سے بھی محروم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور تنخواؤں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواؤں کو فوری ادا کیا جائے بصورت دیگر یونین ہذا احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری سیکرٹری (پی ایچ ای) اور سیکرٹری فنانس پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے