نوشکی، نامعلوم افراد کا تھانے پر حملہ، اہلکار یرغمال اسلحہ اور گاڑی لے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گزشتہ شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا، اور جاتے جاتے اپنے ساتھ سرکاری اسلحہ اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔واقعہ نوشکی کے نواحی علاقے کیشنگی میں آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد تھانے پر حملہ آور ہوئے، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان کی بندوقیں اور گاڑی سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان چار کلاشنکوف، چار جیکٹیں اور پولیس کی گاڑی ساتھ لے گئے۔حکام تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرسکے، نہ ہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے