مولانا فضل الرحمٰن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم صدر، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ پھر کریں گے دیکھیں انتظار کریں۔
قومی اسمبلی آمد پر میڈیا سے بات چیت میں پھر سے آزادی مارچ کا اعلان کرنے والے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ،اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا حصہ بھی نہیں بنیں گے، ہم ایوان میں عوام کی نمائندگی کریں گے، اس ایوان کو عوام کا نمائندہ کم سمجھتے ہیں۔انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے