عمر ایوب اسپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پی ٹی آئی کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میں یہاں مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے آیا ہوں، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا مولانا صاحب مان جائیں گے؟جس پر عمر ایوب نے جواب دیا کہ ووٹ مانگنا میرا کام ہے، ہم اسپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا بانی چیئرمین کو پتہ ہے کہ آپ فضل الرحمان سے ملاقات کررہے ہیں؟
جس پر عمر ایوب بولے ’کیوں نہیں پتہ‘۔عمر ایوب کے علاوہ اسد قیصر اور جنید اکبر بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے