صوبائی حکومت گوادر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حالیہ گوادر، جیونی اور تربت میں تباہ کن بارشوں اور تیز آندھیوں کے نتیجے میں ہونے والی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے اور متاثرین کو جلد از جلد محفوظ جگہوں پر منتقل کر کے انھیں ریلیف پہنچانیکی ہدایت کی. گورنر بلوچستان نے پی ڈی ایم اے سے جاری امدادی کارروائیوں کی تفصیل بھی طلب کی. انہوں نے کہا کہ صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات، متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے سربراہان کے ساتھ رابطے میں ہوں. موجودہ صوبائی حکومت نقصانات کے ازالہ کیلیے تندہی سے متاثرین کی بحالی اور دیگر ضروری اقدامات کر رہی ہے جسمیں اسے وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون حاصل ہے. گورنربلوچستان نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا زندہ قوموں کی علامت ہے. انہوں نے کہا کہ یہ ہماری شاندار قومی اقدار و روایات ہیں جسکی وجہ سے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری ادارے، رضاکار اور سیاسی کارکن بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے. انہوں نے کہا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں ضروری سہولیات اور ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی سامان اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے