سرداراختر مینگل سے ایمل ولی خان کی اہم ملاقات،ملکی سطح پر قوم و وطن دوست قوتوں پر مشتمل اتحاد و تحریک منظم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں کے مابین اھم ملاقات – ملکی سطح پر قومُ و وطن دوست قوتوں پر مشتمل اتحاد و تحریک منظم کرنے پر اتفاق – سردار اختر مینگل اور ایمل ولی کے مابین ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ کی ملکی معاملات میں مداخلت، اور اسکے نتیجے میں محکوم و مظلوم اقوام کی حق حاکمیت، وسائل پر قبضہ اور عوامی حق رائے دہی جیسے جمہوری عمل کو پراگندہ کرنے کے عمل کی مذمت – اس سلسلے میں تمام ھم خیال جماعتوں کیساتھ رابطے کا فیصلہ- میٹنگ میں اے این پی کے سینٹر ارباب عمر فاروق کاسی ، بی این کے سینر رہنما و سابقہ ایم پی اے سید احسان شاہ و واجہ ثناءاللہ بلوچ بھی شریک تھے-