بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمن،سردار اختر مینگل سے ملاقات، خیریت دریافت کی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے ایوان میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن، بلوچ رہنما اختر مینگل اور مختلف اراکین کی نشستوں پر جاکر ان سے ملاقات کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن،اختر مینگل اور مختلف ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی تاہم اس دوران نواز شریف اورشہباز شریف اپنی نشستوں پر براجمان رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے