مشکل کی اس گھڑی میں گوادر متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گوادر اور گرد و نواح میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو مربوط کارروائیوں کی ہدایت کی ہے، سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم رابطہ سڑکیں زیر آب آنے سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے گوادر میں مسلسل بارشوں سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایات پر ریسکیو ٹیموں کو مطلوبہ مشینری فراہم کر دی گئی ہے زیر آب علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گوادر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ریسکیو کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں میں مربوط ریسکیو کارروائیوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے بلا تاخیر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ریسکیو آپریشن پہلی ترجیح ہے اس کے بعد متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے