شدید بارشوں اورسیلابی ریلے کے باعث ماشکیل کا زمینی رابطہ منقطع
نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی اور ماشکیل کے درمیان بھگ ایریا میں سیلابی ریلہ آنے سے ماشکیل کا زمینی رابطہ منقطع ہے اطلاعات کی مطابق مسلسل بارشوں اور ایران سے سیلابی ریلہ آنے سے بھگ ایریا میں پھسلن اور کیچڑ ہونے سے متعدد تیل بردار گاڑیوں سمیت عام مسافر گاڑیاں بھی پھنسے ہوئے ہیں جن میں ڈرائیورز،کلینئر سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہے آمدہ اطلاعات کیمطابق بھگ ایریا میں کتنے گاڑیاں اور کتنے لوگ پھنسے ہیں اسکی مکمل انفارمیشن ضلعی انتظامیہ کے پاس بھی موجود نہیں ہے ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پہ چلنے والوں خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے رسالدار نوکنڈی جاوید علی عیسی زئی کی سربراہی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسیکو کیلئے ٹیمیں روانہ کردی ہے تاحال ریسیکو ٹیم سے کسی بھی قسم کا رابط نہیں ہورہا ہے پھسلن اور کیچڑ کی وجہ سے بغیر ہیلی کاپٹر کے زریعے عام گاڑیوں کے زریعے ریسیکو کرنا مشکل ہے کیونکہ بارشوں کے وقت بھگ ایریا دلدل اور پھسلن کی وجہ سے مشہور ہے۔