جے یو آئی(ف) نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کر دی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سماعت جاری ہے جس کے دوران جمعیت علمائے اسلام(ف)نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کردی۔
جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضی نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے آئین، الیکشن ایکٹ شق 104اور رولز 92کو دیکھنا ہے، نشستوں کی پوزیشن سے متعلق آرٹیکل 51کی شق تین دیکھنا پڑے گا۔
انکا کہنا تھا کہ استدلال کیا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی لسٹ نہیں دی اب لسٹ جمع نہیں ہوسکتی، اب یہ سیٹیں ان پارٹیوں میں تقسیم ہوسکتی ہے جنہوں نے لسٹ فراہم کی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کی تھی۔