بلو چستان میں وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی کا جیالہ ہوگا،نواب ثناء اللہ خان زہری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نو منتخب رکن اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلو چستان میں وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی کا جیالہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلو چستان میں وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی کا جیالہ ہوگا اس حوالے سے پارٹی کو جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہمیں قبول ہوگا۔