بلو چستان اسمبلی سمیت ہر فورم پر نو شکی کے عوام کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا،غلام دستگیر با دینی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی غلام دستگیر با دینی نے کہا ہے کہ نو شکی کے عوام نے منتخب کر کے عزت بخشی ہے بلو چستان اسمبلی سمیت ہر فورم پر نو شکی کے عوام کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔غلام دستگیر با دینی نے کہا کہ نو شکی کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب کر کے اسمبلی بھیجا ہے نو شکی میں آج بھی عوام بنیا دی ضروریات سے محروم ہیں، کو شش رہے گی کہ نو شکی کی پسماند گی کا خاتمہ کر سکوں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان اسمبلی سمیت ہر فورم پر نو شکی کے عوام کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے