بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جمعرات کو عمل لایا جائے گا،انجینئر زمرک خان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماو نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جمعرات کو عمل لایا جائے گااسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمعرات کو 12 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہبلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو3 بجے دوبارہ ہو گااجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاانتخاب خفیہ رائے دہی سے ہوگابعدازاں انجینئر زمرک خان اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔