بلوچستان اسمبلی کا افتتاحی اجلاس،نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔بلوچستان اسمبلی میں58 منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے اراکین سے حلف لیا۔

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ارکان سے حلف لیا۔

بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کا پہلا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر کی عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کررہے ہیں۔اجلاس کے دوران اہوان میں بم دھماکوں کے شہداء اور زخنیوں کی صحت یابی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

زمرک اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے جو اعتماد کیا اس کو پورا کریں گے، صوبے میں امن وامان کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کے 58 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، زمرک خان اچکزئی نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے