پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈا پورکو گرفتار نہ کرنےکا حکم

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنےکا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کیس کی سماعت کی۔

وکیل نےکہا کہ علی امین گنڈاپور نامزد وزیراعلیٰ ہیں، پرانےکیسز میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے، پنجاب پولیس یہاں گھوم رہی ہے، ان کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت نے19مارچ تک علی امین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ کسی مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے مقدمات کی تفصیل بھی طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے