عورت کے حقوق کا سب سے بڑا ضامن اسلام ہے،عظمی عمران

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)آٹھ مارچ خواتین کے عالمی دن کو مہم کےطورپرمنایاجاۓگا ہرسال کی طرح مختلف سرگرمیاں تشکیل دی گئ ہیں حلقہ خواتین جماعت اسلامی صدر لاہورعظمی عمران نے 8مارچ کےحوالےسے بریفنگ دیتے ہوۓ کہاکہ عورت کے حقوق کا سب سے بڑا ضامن اسلام ہے۔مردوعورت کے حقوق و فرائض میں مکمل توازن قائم کیا ہے۔ دونوں کو ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزومقرار دیا ہے۔ متحارف و مخالف فریق نہیں بنایا ۔ ان مردوں کو بہترین قرار دیا جو گھر والیوں کیساتھ بہترین سلوک کرتے ہیں لیکن آج دنیا میں کہیں مثالی اسلامی معاشرہ نہیں جو ان احکام کی خوبصورت عملی تصویر پیش کرے۔ ہم اس معاشرے کی تعمیر کے لئے کوشاں ہیں لیکن یہ بات اہم ہے کہ اسلام کی نظر میں خاندان معاشرے کا بنیادی یونٹ ہےاور خاندان مرد اور عورت پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس توازن کو قائم رکھنا ضروری ہے۔ ایک مضبوط خاندان ہی عورت کی حفاظت کر سکتا ہے اور معاشرے کے استحکام کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اور معاشرے کے استحکام کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اگر خاندان کو منتشر کر دیا جائے تو معاشرہ "بے لگام جانوروں” کی چراہ گاہ بن جاتا ہے جس میں نہ کسی عورت کی عزت محفوظ رہ سکتی ہے، نہ انسانی بچے تربیت پا سکتے ہیں۔ بد نصیبی سے استعماری طاقتوں کے تحت تشکیل پانے والے قوانین تیزی سے انسانیت کو اسی جانب لے جا رہے ہیں۔ اسی لئے جماعت اسلامی کے تحت منائے جانے والے عشرہ حقوق نسواں اوراستحکام خاندان میں ہر سال "مضبوط خاندان- محفوظ عورت- مستحکممعاشرہ” کے عنوان کے تحت سرگرمیاں ترتیب دی جاتی ہیں تاکہ اسلام کی متوازن تعلیم، عوام الناس تک پہنچے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سال بہ سال کی جانے والی اس جدوجہد کے نتیجے میں ایک ایسا بہترین اسلامی معاشرہ تشکیل پائے جہاں عورت اور بچے محفوظ ہوں، جو تشدد سے پاک ہو، غیرت کے نام پر عورتیں قتل نہ کی جائیں، تعلیم و تریبت سے بہترین نسلیں وجود میں آئیں، جاہلانہ رسوم و رواج کا خاتمہ ہو، بہترین اسلامی اقدار کا بول بالا ہو۔ مضبوط خاندان -محفوظ عورت- مضبوط معاشرہ” ہمارا مستقل سلوگن ہے۔ اس وقت معاشرے میں شرح طلاق اور خلع ہوشربا حد تک بڑھ چکی ہے۔ استحکام خاندان میں بزرگوں کا کردار” کے عنوان سے ماؤں کے سیشن رکھے جائیں گےجس میں ماں اور ساس دونوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائےگا8 مارچ کےحوالےسے وومن ایکسیلنس سنٹر ڈاکٹر حمیراطارق خواتین کےلیےفیملی کانسلنگ سینٹرکاافتتاح کریں گی اور نوجون بچیوں اور طالبات کےلیےتمام تعلیمی اداراجات اور جامعات اور کالجزیونیورسٹیز میں شعبہ نوجوان کے تحت پورےپاکستان میں پروگرامز رکھے جائیں گے لاہور،سمیت تمام بڑےشہروں میں "مضبوط خاندان- محفوظ عورت- مضبوط معاشرہ” کے عنوان سے ریلی کا اہتمام کیا جائےگا۔
اوربڑےشہروں میں خواتین کانفرنس منعقد کی جاۓ گی جن کی تیاریاں شروع کردی گئ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے