سرداراخترمینگل نے بلوچستان اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے بلوچستان اسمبلی کی نشست چھوڑنیکا فیصلہ کر لیا۔8فروری کو ہونے والے الیکشن میں سردار اختر مینگل ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق سردار اخترمینگل این اے 256 خضدار کی نشست پر حلف اٹھائیں گے اور صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں گے۔بی این پی سربراہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 20 خضدار پر کامیاب ہوئے تھے جو وہ چھوڑ رہے ہیں۔