ہرسال سبی میلہ میں کوڑوں روپے کے جانوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے، ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی کا سالانہ ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں 6 مارچ کو شروع ہوگا سبی میلے کی تمام ترتیاریاں جلد مکمل کی جائیں ڈپٹی کمشنر سبی خدائے رحیم کا ضلعی آفیسران کو ہدایات,ڈپٹی کمشنر سبی خدائے رحیم میروانی نے کہاہے کہ سبی میلے کی تمام ترتیاریاں جلد مکمل کی جائیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی سبی کا سالانہ ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں 2024 کا افتتاحی تقریب 6 مارچ کو سردارچاکرخان ڈومکی اسٹیڈیم میں منعقدکیاجاے گا سبی میلہ مویشیاں واسپاں میں آنے والے مہمانوں کا خاص خیال رکھاجاے گا یہ باتیں ڈپٹی کمشنر سبی خدائے رحیم نے سبی میلہ 2024 کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی,اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی علی اصغرمگسی,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواسع کاکڑ,ڈپٹی ڈائیریکٹرلائیو اسٹاک ڈاکٹر فاروق لونی,ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبدالسلام بنگلزئی,چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ خان بلوچ,ایکسین پی ایچ ای شہزادہ فروخ بلوچ,ایکسین بی اینڈ آر روڈملک ارشاد سیلاچی,انچارج گرلز گائیڈشازیہ خرم,کیسکو سے حاجی غلام حسین,ڈی ای او فیمیل,ڈویژنل ڈائیریکٹرزراعت غلام مصطفی گورگیج سمیت دیگر ضلعی آفیسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی آفیسران کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ سبی میلے میں کسی قسم کی شکایات نہ ہوں تمام آفیسران اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی سبی کے سالانہ میلہ سے سبی سمیت اردگرد کے مالداروں کے روزگار کا انحصار سبی میلہ پر ہے ہرسال سبی میلہ میں کوڑوں روپے کے جانوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے سبی بھاگ ناڑی کے اعلی نسل جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر سے مالدار شرکت کرتے ہیں سبی میلہ میں مختلف تقریبات ترتیب دئیے جائیں گے سبی میلے میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھاجاے ہرادارہ اپنے ماتحت ملازمین کو دوران سبی میلہ حاضر رکھے زرعی نمائش سبی میلے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردارادا کرتاہے زرعی نمائش کی تزین وآرائش میں کسی قسم کی کمی نہ ہو سبی کا سالانہ
سبی میلہ مویشیاں واسپاں 8 مارچ کو اختتام پزیرہوگا دوران سبی میلہ سیکیورٹی کے خاص انتظام ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے