بارشیں اور برفباری،پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بلوچستان میں بارشوں،تیز ہواں اور بالائی اضلاع میں برفباری سے متعلق تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں، تیز ہواں اور بالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ 29 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے جس سے متعلق ڈی جی پی،ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلیے نیا مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 فروری سے 2 مارچ تک آندھی،طوفان، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے،بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے، چمن ژوب،زیارت،شیرانی موسی خیل ہرنائی، مستونگ چاغی نوشکی کچی اور کیچ،گوادر،جیوانی،لسبیلہ،خضدار، قلات، سوراب،واشوک، خاران، پنجگور سبی اور آواران میں بھی مزید بارشیں متوقع ہے۔ جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہے،کسان اپنی فصلات کی سرگرمیوں کا انتظام موسم کے مطابق کریں،سیاح اور مسافر اس دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے زیادہ محتاط رہیں،بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے بارش فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ عام لوگوں کو بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے،موسلا دھار بارش سے کیچ اور گوادر کیاضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو "الرٹ” رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔جاری مراسلے کے مطابق بارشوں سے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ اور بلائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت دی گئی اور حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں:مغربی ہواں کا راج، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں،حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی کے حوالے سے خبردار کیا جائے، اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ مراسلے میں مزید کہنا ہے کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے،بارشوں اور برفباری کا سلسلہ3 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے