گوادر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گوادر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر کو گورنر بلوچستان نے گوادر یونیورسٹی کا پہلا کنٹرولر امتحان مقرر کیا تھا۔ ڈاکٹر رحیم بخش مہر بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے شعبہ بلوچی کے چیئرپرسن تھے اور گزشتہ سترہ سالوں سے تدریس سے وابستہ ہیں۔ وہ ایچ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تسلیم شدہ تحقیقی جریدے ‘ ھنکین’ کے ایڈیٹر ہیں۔ ڈاکٹر مہر ایک استاد ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچی کے محقق، نقاد اور مصنف بھی ہیں۔ ان کے بیس سے زائد تحقیقی مقالے ایچ ای سی کے تسلیم شدہ تحقیقی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں جن میں بلوچی زبان، ادب اور ثقافت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بلوچی زبان و ادب کے مختلف موضوعات پر ان کی دس کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کتابیں ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور صوبے بھر کے کالجوں میں نصابی کتب کے طور پر شامل اور پڑھائی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے