وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ آج ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے فائنل راوٴنڈ آج ہوگا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور بی اے پی کی صوبائی قیادت اسلام آباد اور لاہور میں موجود ہے۔ بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کی کرسی پر کون براجمان ہوگا اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے لیے ظہور بلیدی، سرفراز بگٹی اور سردار ثناء اللہ زہری کے نام زیر غور آئے۔ گورنر بلوچستان کے لئے شیخ جعفر مندوخیل اور اسپیکر کے لئے راحیلہ حمید درانی کے نام فیورٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے