نگراں وفاقی وزیرتعلیم مدد علی سندھی مستعفی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگران حکومت کےآخری دنوں میں وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مستعفی ہوگئے۔ نگران وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا،صدر مملکت نےوزیراعظم کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کرلیا۔
مدد علی سندھی کو بطور وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ذمے داریوں سے فوری طور پر سبکدوش کردیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے مدد علی سندھی کے استعفی کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔