بلو چستان اسمبلی کے 28فروری کو ہو نے والے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کے 28فروری کو ہو نے والے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پیر کوبلو چستان اسمبلی کے اسپیشل سیکر ٹری کی جا نب سے جا ری کر دہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال،خراب موسم اور متوقع احتجاج کی بنا ء پر 28فروری کو ہو نے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کے لئے مہمانوں کے لئے ہر قسم کے وزیٹر کارڈز جاری کرنے پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے تا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری، اسپیکروڈ پٹی اسپیکر اوروزیر اعلیٰ کے انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے،امید ہے کہ نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی اس سلسلے میں پولیس اور سیکورٹی اسٹاف بلوچستان صوبائی اسمبلی سے مکمل تعاون کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے